شہریوں کو رائیڈکے بہانے لوٹنے والاڈکیت گرفتار

شہریوں کو رائیڈکے بہانے  لوٹنے والاڈکیت گرفتار

کراچی (اے پی پی)اسٹیل ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائمز اور شہریوں کورائیڈرکے بہانے لوٹنے والے ڈکیت کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے 30بور پستول بمعہ راؤنڈز،نقدی، 2موبائل فونز اورموٹر سائیکل برآمدکرلی۔

ہفتہ کوترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یوسف نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک بزرگ خاتون کوواردات کا نشانہ بنایا جب وہ بینک سے پنشن کی رقم نکال کراپنے گھر جا رہی تھی۔گرفتار ملزم رائیڈر کا روپ دھار کر شہریوں کو رائیڈ پر بٹھاتا پھر ویران مقام پر لے جا کر اسلحے کے زور پرلوٹ لیاکرتا تھا۔گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اسٹیل ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں