اپنی اصلاح اور اعمال کی بہتری پر توجہ دی جائے ، الیاس قادری

اپنی اصلاح اور اعمال کی بہتری  پر توجہ دی جائے ، الیاس قادری

کراچی(این این آئی)امیر اہل سنت علامہ محمدالیاس قادری نے کہا ہے کہ ہماری لڑائی مسلمانوں سے نہیں، بلکہ نفس اور شیطان سے ہے اور یہ لڑائی زندگی کے آخری سانس تک جاری رہے گی، ہمیں مسلمانوں سے جھگڑا نہیں کرنا، بلکہ نفس کی اصلاح اور اعمال کی بہتری پر توجہ دینی ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں محرم الحرم کے سلسلے میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر اہل سنت نے کہا کہ اسلام کی خوبصورتی یہ ہے کہ انسان غیر مفید باتوں کو چھوڑ دے ، دل، زبان و دیگر اعضا کو فضول باتوں اور اعمال سے بچانا چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں