این بی پی کی قومی ہاکی ٹیم کو ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے فائنل میں رسائی پر مبارکباد
کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے قومی ہاکی ٹیم کو ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے فائنل میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ یہ کامیابی ملک میں ہاکی کے احیاء کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے ۔
قومی ٹیم نے فرانس کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں پینلٹی شوٹ آؤٹ میں 3-2 سے فتح حاصل کر کے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی، جو ایف آئی ایچ کے کیلنڈر کا ایک نمایاں ایونٹ ہے ۔این بی پی نے 1966 میں اپنی ہاکی ٹیم کی تشکیل اور 1974 میں باقاعدہ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے قیام کے بعد سے قومی کھیل کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے ۔ اس کامیابی کے اعتراف میں این بی پی کے ہیڈ آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی نیشنل بینک کے صدر و سی ای او رحمت علی حسنی نے کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور اُنہیں اعزازی شیلڈز دیں۔ ملک اور بینک کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے بینک کی سینئر انتظامیہ کے نمائندے بھی موجود تھے ۔