لیاری بلڈنگ کے مالک، ٹھیکیدار کو گرفتار کیا جائے ، اسلم خان

لیاری بلڈنگ کے مالک، ٹھیکیدار کو گرفتار کیا جائے ، اسلم خان

کراچی (این این آئی)لیاری میں گرنے والی بلڈنگ کے مالک ، ٹھیکدار اور بلڈنگ کنٹرول کے افسران کو گرفتار کیا جائے ، کراچی سے سسٹم کو ختم کیا جائے۔

 پلاٹ ضبط کرکے نیلام کیا جائے ، مرحومین اور متاثرین کو متبادل گھر اور رہائشی دی جائے ۔یہ باتیں کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نے اپنے گھر دعوت حلیم کے موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخدوش اور خطرناک عمارتوں کا مسئلہ سندھ گورنمنٹ کو فوری طور حل کرنا ہو گا۔ انہوں کہا کہ لیاری اور اولڈ ایریا میں ایسی سینکڑوں عمارتیں ہیں جو کسی بھی وقت گر سکتی ہیں۔ چیئرمین گرینڈ الائنس نے کہا کی یہ عام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کا اہم مسئلہ ہے اور اس کا حل موجود ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں