یوسف گوٹھ ٹرمینل پر گوداموں سے کروڑوں کی غیر ملکی اسمگل اشیاء برآمد

یوسف گوٹھ ٹرمینل پر گوداموں سے کروڑوں کی غیر ملکی اسمگل اشیاء برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز اور سندھ رینجرز کی یوسف گوٹھ ٹرمنل پر مشترکہ آپریشن مشترکہ آپریشن یوسف گوٹھ بس ٹرمنل میں قائم مختلف گوداموں پر کیا گیا آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی اسمگل اشیاء برآمد کرلی گئیں۔

برآمد اشیاء میں ایرانی اسکمڈ ملک پاؤڈر(خشک دودھ)،اجینوموتو،غیر ملکی کپڑا،ایرانی ٹائلز،کراکری،آٹو اسپئر پارٹس شامل۔ضبط شدہ سامان مزید قانونی کارروائی اور تفصیلی جانچ پڑتال اور حتمی تخمینہ کے لیے ASO کے گودام منتقل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں