جھڈو میں شوہر نے حاملہ بیوی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا

جھڈو میں شوہر نے حاملہ بیوی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا

جیکب آباد،اندرون سندھ (نمائندگان دنیا، بیورو رپورٹ)تحصیل ٹھل کے جونگل موڑ پر لین دین کے تنازع پر برڑو اور۔۔

 سومرو برادری کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سومرو برادری کا نوجوان خان محمد سومرو زخمی ہو کر اسپتال میں دم توڑ گیا۔ بعد ازاں مشتعل افراد نے جوابی حملہ کرتے ہوئے برڑو برادری کے گھروں پر فائرنگ کر دی جس میں راہگیر دودو نوناری اور غلام نبی برڑو زخمی ہو گئے ۔ بعدازاں ایک راہگیر اسپتال میں دم توڑ گیا۔ جھڈو کے دادو کورائی گاؤں میں انسانیت سوز واقعہ، علی نواز کورائی نے اپنی چار بچوں کی ماں حاملہ بیوی فرزانہ کورائی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا۔ مقتولہ کی والدہ کے مطابق شوہر بے نظیر انکم سپورٹ کے پیسے مانگ رہا تھا، انکار پر قتل کر دیا۔ پولیس نے قاتل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ حیدرآباد میں لطیف آباد شاہ لطیف کالونی میں کھلے نالے میں گرنے سے دو معصوم بچے جاں بحق ہو گئے ، جن کی لاشیں کئی گھنٹے بعد نکالی گئیں۔ میرپورخاص میں نیو سول اسپتال میں 25 سالہ نوجوان عالم خان لاشاری کی مبینہ غفلت کے باعث موت واقع ہوگئی جس پر ورثاء نے احتجاج کیا اور اسپتال عملے پر علاج میں تاخیر کا الزام عائد کردیا ۔ بعدازاں اسپتال کے 2 ڈاکٹر اور 2 لوئر اسٹاف معطل کردیے گئے اور 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو 72 گھنٹوں میں رپورٹ دے گی۔ تلہار کے نواحی گاؤں مٹھو ببر میں بیوہ خاتون خیرالنسا زوجہ غازی ببر پر لاٹھیوں سے حملہ کردیاگیا ، خاتون نے الزام لگایا کہ مویشی چرانے سے روکنے پر ببر برادری کے ستار، وقار، حمید، سلیمان نے حملہ کیا۔ مقدمہ تو درج ہوا، مگر ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں