سندھ پولیس میں سینئر پوسٹوں پر جونیئرافسران کی تعیناتی چیلنج

سندھ پولیس میں سینئر پوسٹوں  پر جونیئرافسران کی تعیناتی چیلنج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں سندھ پولیس میں جونیئر افسران کو اضافی طور پر سینئر پوسٹوں کا چارج دیے جانے کے خلاف شہری کی جانب درخواست دائر کردی گئی۔

 درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کراچی کے 15 ڈویژنز میں اضافی عہدوں پر تعینات ایس پیز اور اے ایس پیز کی تقرریاں او پی ایس بنیادوں پر کی گئی ہیں جو سندھ پولیس رولز اور اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان جونیئر افسران کی سینئر عہدوں پر او پی ایس بنیاد پر تقرری کو غیر قانونی قرار دیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں