ایم کیو ایم کی جانب سے یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ کو ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارکباد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے تنظیم کی حمایت یافتہ یونین یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ آف پاک سوزوکی۔۔
کی لیبر ریفرنڈم 2025 میں بھاری اکثریت سے مسلسل تیسری بار کامیابی پر مزدوروں اور لیبر رہنماؤں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ کمیٹی نے ہدایات جاری کی کہ مزدوروں کو ادارے سے تمام حقوق دلوانے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔