مہنگائی وبے روزگاری نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ،جاوداں فہیم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے پٹرولیم مصنوعات اور ۔۔
چینی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ۔حکومت کی جانب سے پٹرول اور چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ،طاقتور اور حکمران طبقے کو عوام کے مسائل اور دکھ سکھ کا کوئی احساس نہیں ہے ،عوام کے مسائل کو وہی لوگ حل کر سکتے ہیں جو ان ہی میں سے ہوں اور خود ان مسائل کا سامنا کر رہے ہوں۔ جاوداں فہیم نے ادارہ نور حق میں کہا کہ ان حالات میں سب سے زیادہ خواتین اور بچے متاثر ہو رہے ہیں۔