11ماہ میں 2لاکھ آن لائن لرنرڈرائیونگ لائسنس جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت شعبہ ڈرائیونگ لائسنس و ٹریننگ برانچ کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز،ڈی آئی جیز،ڈی ایل، ہیڈ کوارٹرز،اے آئی جیز،ایڈمن،ڈی ایل و دیگر نے شرکت کی۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ڈی ایل نے اجلاس کو شعبہ ہٰذا کی کارکردگی اور جدید تکنیکس کے استعمال کی افادیت و اہمیت پر مشتمل بریفنگ دی۔ڈرائیونگ لائسنس کی جملہ کیٹگریز،بشمول لرنرز،کار،ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی اور انٹرنیشنل کے اجراء میں ایس او پی کو فالو کیا جارہا ہے ۔آئی کی سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ستمبر سال 2024 تا رواں سال 28 جولائی تک دو لاکھ سے زائد لرنرز ڈرائیونگ لائنس آن لائن جاری کیے گئے اور مذکورہ دورانیے میں 8 ہزار انٹرنیشنل اور 16 ہزار سے زائد لائسنس کی آن لائن تجدید کی گئی جبکہ آن لائن لائسنس کے اجراء سے رش میں کمی آئی ہے ۔اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پولیسنگ کو جدید اور عوام دوست بنانا اور تمام ادارے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں میرٹ، اہلیت اور شفافیت پر فوکس رکھیں۔غلام نبی میمن کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو لائسنس برانچز میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور ڈی ایل افسران و اسٹاف کا تربیت یافتہ ہونا ضروری ہے ، پکے اور مستقل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں تمام شعبوں کا متفق ہونا ضروری ہے ۔