ضلع وسطی میں جشن آزادی کی مناسبت سے شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز

 ضلع وسطی میں جشن آزادی کی مناسبت سے شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحٰہ سلیم کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے جشن آزادی کی مناسبت سے شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

اس سلسلے میں گلبرگ سب ڈویژن کے نورانی پارک، بلاک 20 میں پودے لگا کر مہم کا افتتاح کیا گیا۔مہم سیلانی ویلفیئر کے تعاون سے چلائی جا رہی ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ضلع وسطی عاصم عباسی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق جشن آزادی مہم بھرپور طریقے سے جاری رہے گی، اور شجر کاری اس کا اہم جزو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درخت آکسیجن فراہم کرتے ہیں، ماحول کو بہتر بناتے ہیں، کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرتے ہیں، اور درجہ حرارت کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شجر کاری کے معاشی فوائد بھی نمایاں ہیں، اور ہماری غذائی ضروریات کی تکمیل میں بھی درختوں کا اہم کردار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں