کئی منتخب نمائندے ڈاکوؤں کے سرپرست،امن کانفرنس

 کئی منتخب نمائندے ڈاکوؤں کے سرپرست،امن کانفرنس

جیکب آباد (نمائندہ دنیا)جمعیت علماء اسلام جیکب آباد کے زیر اہتمام مدرسہ قاسم العلوم میں \"امن کانفرنس\" کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، مذہبی، تجارتی، سماجی حلقوں، سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس سے جے یو آئی سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری، ضلعی جنرل سیکریٹری مولانا سلیم اللہ بروہی، ڈاکٹر خلیل احمد کھوسو، مفتی عبدالشکور کھوسو، عبدالقادر چنا سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ سندھ میں بدامنی کی اصل وجہ ڈاکوؤں کی بڑھتی ہوئی طاقت ہے ، جنہیں سیاسی وڈیروں کی پشت پناہی حاصل ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ادارے تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ عوام خود کو لاوارث محسوس کر رہے ہیں۔مولانا سلیم اللہ بروہی نے خبردار کیا کہ اگر ڈاکوؤں کے خلاف سنجیدہ اور فیصلہ کن کارروائی نہ کی گئی تو عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی اس بدامنی کا ذمہ دار سمجھنے لگیں گے ۔دیگر مقررین نے الزام لگایا کہ سندھ کے کئی منتخب نمائندے خود ڈاکوؤں کے سرپرست بنے ہوئے ہیں ۔کانفرنس میں پیش کی گئی تجاویز میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکو انڈسٹری کے خلاف بے رحم آپریشن کیا جائے ،ملوث سیاسی وڈیروں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے ،تعلیمی اداروں کو امن کے فروغ میں کردار ادا کرنے کے لیے متحرک کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں