کمشنر کی زیرنگرانی جشن آزادی کے پروگرام جاری

کمشنر کی زیرنگرانی جشن آزادی کے پروگرام جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سیدحسن نقوی کی نگرانی میں کراچی میں جشن آزادی معرکہ حق کے پروگرام جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر ملیر نے تیسرے روز بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی ۔تمام ڈپٹی کمشنر ز کے زیر اہتمام انکے دفاتر اور اضلاع کے علاقوں میں مختلف تقریبات اور پروگرام منعقد کیے گئے اس موقع پر کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ز کے دفاتر اور اہم عمارتیں سجائی گئی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر میں تیسرے روز بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی ڈپٹی کمشنر سلیم اللہ اوڈھو نے دفتر کے عملہ سیاسی سماجی علاقائی اور سول سوسائٹی کے ممتاز افراد کے ساتھ قومی پرچم کشائی کی اس موقع پر قومی نغمے اور د فاع پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے ۔معرکہ حق کی کامیابی پر پاکستان ذندہ باد اور پاک افواج پائندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور پاک افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ملک کی ترقی یکجہتی کے لئے دعا ئیں مانگی گئیں ۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر وسطی عاصم عباسی کے زیر نگرانی مسلسل تیسرے روز بھی مختلف علاقوں میں شجر کاری کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد نے کے ایم سی محکمہ جنگلات اور سیلانی ویلفیئر کے تعاون سے شیر شاہ سوری روڈ نزد آغا خان لیبارٹری پر نیم ،سکھ چین اور بگن بیل سمیت مختلف 300 پودے مزید لگائے گئے ۔مجموعی طور پر وسطی ضلع کے مختلف مقامات پر تقریباً 800 پودے لگائے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں