ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

کراچی(آن لائن)ایف آئی اے کراچی زون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کورنگی سے منظم گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا اورملزمان کی نشاندہی پر کروڑوں مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمدکرلی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کورنگی انڈسٹریل ایریا سے حوالہ ہنڈی کی رقم وصول کر رہے تھے ۔ملزمان حوالہ ہنڈی رقوم کی ترسیل کے لئے موٹر سائیکل کا استعمال کرتے تھے ۔گرفتار ملزم محمد جنید اور وسیم سے 8 لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے ۔گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر سعیمہ لگژری ہومز میں ایف آئی اے نے ایک اور چھاپہ مارکرگھر سے بڑی مقدار میں پاکستانی و غیر ملکی کرنسی، لیجرز اور شواہد برآمدکر لئے ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق برآمد ہونے والی کرنسی میں 99 لاکھ روپے ، 13,500 پاؤنڈ، 6,300 امریکی ڈالرشامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں