لا کالج فیس میں 100 فیصد اضافے کیخلاف طلبا کا احتجاج
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہید ذوالفقار علی بھٹو لا کالج ملیر سٹی کے طلبا نے فیس میں 100 فیصد اضافے کے خلاف ملیر کورٹ کے سامنے قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنہ دیا۔
دھرنے کے باعث ٹریفک کی آمد رفت معطل ہوکر رہ گئی ۔6 گھنٹے سے زائد روڈ بلاک ہونے سے ہزاروں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ۔ مظاہرے کے دوران طلبا رہنماؤں گل زمان جکھرانی، حسیب پتافی، آغا کاشف حسین، انعام علی اور عابد بوزدار سمیت دیگر طلبا نے کالج کے پرنسپل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔