کراچی یونیورسٹی خودکش حملہ کیس:اہم گواہ کا بیان قلمبند
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت میں کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ کی وین پر خودکش حملے اور سہولت کاری سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔
جیل حکام کی جانب سے گرفتار ملزم دار بخش کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ پراسکیوشن کی طرف سے اہم گواہ اے ایس آئی کفیل احمد عدالت میں پیش ہوئے جن کا بیان قلمبند کیا گیا۔ عدالت نے کیس میں نامزد چار مفرور ملزمان کمانڈر بشیر زیب، کیپٹن رحمان گل، کمانڈر خلیل موسیٰ اور میر سرفراز کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ان کے حوالے سے جامع رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر کیس پراپرٹی سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی جائے تاکہ شواہد کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جا سکے ۔ عدالت نے مزید ہدایت دی کہ اگلی پیشی پر پراسکیوشن گواہ کے بیان پر وکیل صفائی جرح کریں گے ۔