لیاری جنرل اسپتال میں خاتون کے پیٹ سے بغیر سرجری تالا نکال لیا گیا

لیاری جنرل اسپتال میں خاتون کے پیٹ سے بغیر سرجری تالا نکال لیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے لیاری جنرل اسپتال میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے سرجری کیے بغیر خاتون کے پیٹ سے تالا نکال لیا۔

 شہر قائد میں لیاری جنرل ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے ملیر کھوکھراپار کی رہائشی 23 سالہ خاتون کے پیٹ سے آپریشن کیے بغیر ہی تالا نکال لیا۔ متاثرہ خاتون کو صبح کے وقت تشویشناک حالت میں لیاری جنرل اسپتاللایا گیا تھا۔ڈاکٹر انجم رحمٰن کے مطابق ذہنی طور پر مفلوج خاتون نے لوہے کا تالا نگل لیا تھا جس کے بعد خاتون کے ابتدائی طبی ٹیسٹ میں ان کے پیٹ میں تالہ واضح طور پر ظاہر ہو رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ کیس کچھ پیچیدہ تھا، تاہم ماہرین کی ٹیم نے کامیابی سے لیپرو اسکوپی کے ذریعے خاتون کے پیٹ سے آپریشن کیے بغیر تالا نکال لیا۔ مریضہ کی حالت اب بہتر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں