پولیس شہداء کی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب،آئی جی سندھ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے یوم شہداء پولیس پر پیغام میں کہنا تھا کہ پولیس کے شہداء کی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں۔
صوبہ سندھ بالخصوص شہروں میں بدامنی سے امن تک کا سفر شہداء کی قربانیوں کا مرہون منت ہے ۔سندھ پولیس دہشت گردی اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف فولادی دیوار ہے ۔کچہ کے دشوار گزار علاقے ہوں یا شہرسندھ پولیس نے ہمیشہ اپنی قربانیوں سے امن قائم کیا ہے ۔سندھ پولیس شہریوں کی خدمت ایک عمدہ مثال ہے ۔سندھ پولیس پختہ عزم و جدیدٹیکنالوجی کے ساتھ امن دشمنوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ سندھ پولیس ٹیکنالوجی کی مدد سے دشمن کی جڑیں کاٹتی رہے گی اور قربانیاں دیتی رہے گی۔شہداء اور انکے اہلخانہ سندھ پولیس کا حوصلہ اور ذمہ داری ہے ۔شہید کے ورثاء کی فلاح و بہبود ہمارا فخر اور مستقبل کی ضمانت ہے ۔