انفارمیشن کمشنر تقرری کیخلاف درخواست، فریقین کو ایک ہفتے میں جواب کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں انفارمیشن کمشنر کی تقرری کے خلاف دائر آئینی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے تمام فریقین کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی۔
رخواست گزار عامر بلوچ نے موقف اختیار کیا کہ حکومت سندھ نے انفارمیشن کمشنر کی تعیناتی میں قانونی تقاضے اور شفافیت سے متعلق قوانین کو نظرانداز کیا جو 2016ء کے سندھ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ درخواست میں چیف سیکریٹری اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔