ایم کیوایم کا صفائی کی بدترین صورتحال پراظہار تشویش
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کراچی میں صفائی کی بدترین صورتحال اور مچھر مکھیوں کی بہتات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بہادر آباد مرکز سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔
شہر قائد صفائی کی ناقص صورتحال کے باعث کچرا کنڈی میں تبدیل ہو چکا ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر مچھر مکھیوں کی آماجگاہ بن ہوئے ہیں جس کے باعث ملیریا ڈینگی اور مختلف جان لیوا بیماریاں شہریوں کو متاثر کررہی ہیں جن کے علاج معالجہ کی مد میں ہونے والے اخراجات مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کی جیب پر گراں گزرتے ہیں۔متحدہ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت کراچی میں ہنگامی بنیادوں پر مچھر مار و صفائی مہم کا آغاز کرے۔