کار سے زخمی شہری کو پھینکنے کا واقعہ اغوا کا نکلا

 کار سے زخمی شہری کو پھینکنے کا واقعہ اغوا کا نکلا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب گزشتہ رات کار سے زخمی شہری کو پھینکنے کا واقعہ مبینہ طور پر اغوا کا نکلا۔

زخمی شہری کو ملزمان سچل کے علاقے میں گولی مارکر پھینک کر چکے گئے تھے ۔ زخمی شہری عابد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ شاہ لطیف ٹاؤن کا رہائشی اور پراپرٹی کا کاروبار کرتا ہے ۔ اسے کار سوار مسلح ملزمان گزشتہ روز اسے ملیر سے اغوا کرنے بعد مختلف علاقوں میں گھماتے رہے اور اس سے 10 لاکھ روپے کی رقم کا تقاضا کیا۔ زخمی شہری کے مطابق اس کی جیب میں 50 ہزار روپے سے زائد رقم اور پرس میں مختلف بینک چیکس تھے جسے چھین کر ملزمان پاؤں پر گولی مارکر سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں