جیٹھ کی فائرنگ سے زخمی خاتون بھی چل بسی،ہلاکتیں 3ہوگئیں،مقدمہ درج
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمشید کوارٹر حیدرآباد کالونی میں جیٹھ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون بھی دم توڑ گئی، واقعے میں مجموعی تین افراد جاں بحق ہوئے ، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق دو روز قبل جمشید کوارٹر کے علاقے حیدرآباد کالونی میں ملزم اعجاز نے فائرنگ کر کے اپنے والد ریٹائر پروفیسر نعمت اللہ اور چھوٹے بھائی عمید اللہ کو قتل کر دیا تھا جبکہ ملزم کی فائرنگ سے اس کی بھابھی صالحہ تبسم شدید زخمی ہو گئیں تھی جو گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ زخمی خاتون کے ماموں کی محمد جاوید کی مدعیت میں تھانہ جمشید کوارٹر تھانے میں درج کیا گیا ہے مقدمے میں قتل، اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔