ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کیلئے آگاہی مہم تیز کرنے کا اعلان
کراچی(اے پی پی)ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کروانے کیلئے آگاہی مہم تیز کرنے کا اعلان کردیا گیاہے ۔۔
ڈی آئی جی پی ٹریفک پیر محمد شاہ اور آوٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ٹریڈ ایسوسی ایشن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آوٹ ڈور ایڈورٹائزرز کراچی کے 100سے زائد اہم مقامات پر ایس ایم ڈیز سائن بورڈ اور اسٹریمرز پر ٹریفک قوانین سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے شہریوں کو آگاہی فراہم کریں گے ۔