سیپک ٹاکرا ورلڈ کپ :پاکستان کی شاندار کارکردگی،کانسی کے 4تمغے حاصل کرلیے

 سیپک ٹاکرا ورلڈ کپ :پاکستان کی شاندار کارکردگی،کانسی کے 4تمغے حاصل کرلیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تھائی لینڈ میں ہونے والی سیپک ٹاکرا ورلڈ کپ چیمپئن شپ 2025 میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی نے دل جیت لیے ۔۔۔

تھائی لینڈ میں 38ویں ایڈیشن میں پاکستان کی خواتین ٹیم نے ریگو اورہوپ کیٹیگریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کانسی کے تمغے اپنے نام کیے ۔ ٹورنامنٹ میں خواتین ٹیم کی قیادت دیدار دردانہ نے کی، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عروج ناز، فلک کائنات، ارم خالد اور استفہ دنیاشامل تھیں۔ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم کی عروج ناز کسٹمز ڈپارٹمنٹ میں بطور کانسٹیبل خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو کانسی کا تمغہ دلوانے میں اہم کردار اداکیا۔ ایونٹ میں پاکستان کی مردوں کی ٹیم نے بھی میدان مارا اور ایک کانسی کا تمغہ جیت کر ملک کانام روشن کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں