منشیات مافیاز کے خلاف 80فیصد ٹارگٹ مکمل

منشیات مافیاز کے خلاف  80فیصد ٹارگٹ مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کا منشیات مافیاز کے خلاف 80 فیصد ٹارگٹ مکمل ، آئی جی سندھ کی اگلی مہم گٹکا ماوا مافیاز کے خلاف کرنے کا حکم۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں صوبے بھر میں Aپلس کیٹیگری کے منشیات مافیاز کی گرفتاری اور ان کے گٹھ جوڑ کے خاتمے سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور دیگر نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ مئی، جون اور جولائی میں Aپلس کیٹیگری کے منشیات مافیاز کی فہرستیں مرتب کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں