جامعہ کراچی میں آوارہ کتوں کا حملہ، طالب علم زخمی ،یونیورسٹی میں خوف وہراس

جامعہ کراچی میں آوارہ کتوں کا حملہ، طالب علم زخمی ،یونیورسٹی میں خوف وہراس

کراچی (این این آئی)جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے باہر آج صبح ایک طالب علم پر آوارہ کتوں کے حملے نے یونیورسٹی میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

واقعہ صبح 10 بج کر 45 منٹ کے قریب پیش آیا، جب 6 سے 7 آوارہ کتوں نے اچانک ایک طالب علم پر حملہ کر دیا۔ حملے کے دوران ایک کتے نے طالب علم کو کاٹ لیا، جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر گیا اور اس کے سر میں زخم آ گئے ۔ زخمی طالب علم کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے ، بلکہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جامعہ کراچی میں آوارہ کتوں کے حملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ متعدد طلبہ پہلے ہی ایسے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں، جس کی وجہ سے یونیورسٹی کا ماحول خوفزدہ ہو گیا ہے ۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ کیمپس کے اندر بھی خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتے اور ہر وقت کتوں کے حملے کا خوف طاری رہتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں