چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پولیس، پاکستان رینجرز، ضلعی و سول انتظامیہ، اہلِ تشیع علمائے کرام، جلوس کے پرمٹ ہولڈرز اور مختلف اسکاؤٹس تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چہلم کے جلوس اور مجالس کے دوران سیکیورٹی سے متعلق امور اور ممکنہ چیلنجز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے سکیورٹی انتظامات کے لیے فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں