ڈپٹی کمشنرز کے زیر اہتمام جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کا سلسلہ جاری

 ڈپٹی کمشنرز کے زیر اہتمام جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کا سلسلہ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی انتظامیہ کی جانب سے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کے زیر اہتمام اور ان کی نگرانی میں جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔

ڈپٹی کمشنرزکی جانب سے عمارتوں اور شاہراہوں کو سجانے ،شجر کاری اور پرچم کشائی کی تقریبات میں مصروف ہیں۔ ضلع وسطی اور غربی میں محکمہ تعلیم کے تعاون سے اسکولوں کے بچوں کے درمیان قومی ں نغموں پاکستان کی تاریخ اور تعلیم ور ترقی کے موضوعات پر تقریراورمصوری کے مقابلے منعقد کئے گئے اور قومی مقاصد کے موضوع پر ٹیبلو پیش کیا گیا۔ ضلع وسطی میں ناظم آباد کی تاریخی لائبریری غالب کو کو ضلع وسطی کی انتظامیہ نے سجادیا ہے ۔ ضلع ملیر میں مختلف اسکولوں اور اسپتالوں تھانوں، پارکوں، سڑکوں، مساجد اور دیگر مقامات پر لگائے جارہے ہیں مختلف اسکولوں میں پرچم کشائی بھی کی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سلیم اللہ اوڈھو نے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ مل کر جشن آزادی اور معرکہ حق کے پروگرام منعقد کریں، اسکولوں، اسپتالوں میں خاص طور پر شجر کاری کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں