میمن گوٹھ میں 6 سالہ بچہ گٹر میں گر گیا

میمن گوٹھ میں 6 سالہ بچہ گٹر میں گر گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ میں 6 سالہ بچہ گٹر میں گر گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق میمن گوٹھ میں علاقہ مکینوں نے 6 سالہ بچے کو اپنی مدد آپ کے تحت مین ہول سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔مین ہول میں بچے کے گرنے پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔بچے کے والد کادعوی ہے علاقے میں پندرہ گٹر کھلے پڑے ہیں،، پچھلے کچھ عرصے میں سات بچے گٹر میں گرچکے ہیں۔ کئی بار چیئرمین سے کہا لیکن ڈھکن نہیں لگے ۔ ہمیں ایسا چیئرمین اور ڈپٹی میئر نہیں چاہئے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈپٹی میئر سلمان مراد اپنے ضلع کے کھلے گٹر نہیں کرسکتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں