معرکہ حق اور یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی بوٹ ریلی

معرکہ حق اور یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی بوٹ ریلی

کراچی(آئی این پی)معرکہ حق اور یومِ آزادی 2025 کے موقع پر صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی کی قیادت میں ایک شاندار بوٹ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

 اس موقع پر ماہی گیروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جبکہ بڑی تعداد میں کشتیاں ریلی میں شامل ہوئیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی بوٹ ریلی کا انعقاد جوش و جذبے سے کیا گیا ہے ۔ پاکستان کے عوام ہمیشہ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اس سال ہم نہ صرف آزادی کا جشن منا رہے ہیں بلکہ معرکہ حق کی فتح بھی جوش و جذبے سے یاد کر رہے ہیں۔ان شاء اللہ عوام جلد بہتری دیکھیں گے ، ہم غربت کے خاتمے کی جنگ بھی جیتیں گے ۔ سمندر کی صفائی کے لیے محکمہ مسلسل کام کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں