مسروقہ گاڑی آدھے گھنٹے سے پہلے بازیاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر )سرجانی پولیس کی بروقت کارروائی، شہری سے چھینی گئی کار آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی گئی۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق اطلاع ملتے ہی سرجانی ٹاؤن پولیس نے فوری تعاقب شروع کیا اور ناردرن بائی پاس پر مسروقہ کار برآمد کر لی، تاہم ملزمان فرار ہو گئے ۔