صدر اور گزری کی حدود میں سرچ آپریشن ،4مشتبہ افراد زیرحراست

صدر اور گزری کی حدود میں سرچ آپریشن ،4مشتبہ افراد زیرحراست

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر اور گزری کی حدود میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا آپریشن ایس ڈی پی او صدر اور ایس ڈی پی او ڈیفنس کی نگرانی، ایس ایچ او صدر اور ایس ایچ او گزری کی قیادت میں، متعلقہ پولیس نفری اور انٹیلی جنس اسٹاف کی معاونت سے موثر انداز میں انجام دیا گیا۔

 کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو گھیرے میں لے کر جامع چیکنگ کی گئی۔مشتبہ افراد کی جانچ پڑتال جدید تلاش ڈیوائسز کے ذریعے کی گئی، جبکہ مختلف ہوٹلز چائے خانوں کی بھی تلاشی لی گئی۔200 سے زائد افراد کو تلاش ڈیوائس کے ذریعے جیک کیا گیا جبکہ 4 مشتبہ افراد کو دفعہ 54 کے تحت مشکوک حرکات پر حراست میں لیا گیا جن کی تصدیق اور جانچ کا عمل جاری ہے ٹارگٹڈ آپریشن حالیہ دہشت گردی خدشات اور دیگر جرائم کی روک تھام کے پیش نظر عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ضلع جنوبی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں