ہیوی ٹریفک سے قیمتی جانوں کا ضیاع معمول ،ثروت قادری
کراچی(این این آئی)سندھ حکومت اپنے احکامات پر عمل درآمد کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔کرپشن مافیا اتنی بے لگام ہو چکی ہے کہ متعلقہ محکمے اس کے اگے بے بس ہو چکے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے فیڈرل بھی ایریا کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے دو افراد کی ہلاکت اور باپ کے زخمی ہونے کے واقعے پر کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں ہیوی ٹریفک سے حادثات اور قیمتی جانوں کا ضیا ع معمول بن گیا ہے ،شہر میں امن وامان کی صورتحال نہایت ہی خراب ہو چکی ہے کہیں پر بھی قانون پر عمل درآمد ہوتا ہوا نظر نہیں آتا۔حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کریں مگر یہاں تو شہری بے یار و مددگار ہو چکے ہیں۔آخر کیا وجوہات ہیں جو اس طریقے سے شہریوں کو پریشان کیا جا رہا ہے ۔سندھ حکومت اور ٹریفک پولیس شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔آخر کیوں ہیوی ٹرانسپورٹ سے اس قدر حادثات ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راشد منہاس روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں متاثرہ غریب اہلخانہ اپنی بچی کی شادیوں کی تیاریوں میں مصروف تھے مگر اب متاثرہ فیملی کے گھر میں ماتم ہو رہا ہے ۔ایک لمحے میں پورے اہلخانہ کے خواب چکنا چور ہو چکے ہیں۔