جشنِ آزادی معرکہ حق،11تا14 اگست شاندار تقریبات

جشنِ آزادی معرکہ حق،11تا14 اگست شاندار تقریبات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے جشن آزادی معرکہ حق کے 11 سے 14 اگست تک کے نمایاں پروگراموں کی تفصیلات جاری کردیں۔ کمشنر نے کہا کہ تاریخی لمحات ہیں شہری شرکت کریں، جذبہ حب الوطنی اجاگر ہوگا۔

 ا نہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنر ز پروگرامز کے انتظامات میں مصروف ہیں متعلقہ اداروں کے ساتھ مضبوط رابطے میں ہیں ۔پروگراموں کو یاد گاربنایا جائیگا ۔ا نہوں نے کہا کہ محکمہ ثقافت اور آرٹس کونسل کے زیر انتظام کراچی نیشنل اسٹیڈیم کے میوزیکل کنسرٹ میں ملک کے مایہ ناز فنکار شرکت کر رہے ہیں۔اس موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کر نے کے خصوصی اقدامات کئے گئے ، تمام انتظامات شرکا کی سہولتوں کو مدنظر رکھ کر کیے جا رہے ہیں۔ اتوار کو کمشنر افس سے جاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق کمشنر نے کہا کہ جشن آزادی کے یہ لمحات تاریخی ہیں، شہری زیادہ جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں ۔ جذبہ حب الوطنی اور دفاع پاکستان کے لئے افواج پاکستان کی شاندار کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کریں۔ ا نہوں نے کہا کہ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں 13 اگست کو گرینڈ میوزیکل کنسرٹ میں مایہ ناز فنکار راحت فتح علی خان، عا طف اسلم ،سجاد علی، صنم ماروی اور دیگر ممتاز فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ پیر 11 اگست سے شاہراہ قائدین پر آزادی قائدین کے ساتھ پروگرام 13 اگست تک جاری رہے گا ۔تین روزہ تقریبات میں شہد ااور قائدین کے پورٹریٹس آویزاں کیے جائیں گے ، قومی ترانہ کے ساتھ پرچم کشائی ہوگی ،ملی اور قومی نغمے بجاے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں