میری پہچان پاکستان کی جشن آزادی کی تیاریاں
کراچی(این این آئی)میری پہچان پاکستان کی جشن آزادی، جشن فتح اور معرکہ بنیان المرصوس کی کامیابی پر مرکزی پروگرام کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔
کراچی کے تمام ٹانز میں اجلاس اور عوامی رابطہ مہم کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں قومی پرچم لگائے جا رہے ہیں۔ اسٹیکرز اور بیجزبھی تقسیم کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان قومی وحدت اور پاکستان میں اکائیوں کو جوڑنے کی علامت ہیں۔ ریاست پہلے اور میری پہچان پاکستان کی سوچ نے قوم میں ایک نئی روح پھونک دی ہے ۔ جبکہ پاکستان بنانے اور پاکستان بننے سے آج تک شہید قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔