یاسر شامی نازیبا تصاویر وائر ل کرنے کے مقدمے سے بری

یاسر شامی نازیبا تصاویر وائر ل کرنے کے مقدمے سے بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے یوٹیوبر یاسر شامی کو عامر لیاقت حسین کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے مقدمے سے بری کردیا۔

 یاسر شامی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے بریت کی درخواست مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مقدمے سے ان کا نام خارج کردیا۔ وکیل اسلم بھٹہ ایڈووکیٹ کے مطابق یاسر شامی کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں تھے اور ایف آئی اے کی رپورٹ میں بھی ان کے خلاف الزام ثابت نہ ہوسکا۔ ایف آئی اے نے ضمنی چالان میں شواہد ناکافی قرار دیتے ہوئے یاسر شامی کا نام مقدمے سے نکالنے کی سفارش کی تھی تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں