شہر پانی،بلڈرز اور ڈمپرزمافیاز کے حوالے ،شاداب رضا

شہر پانی،بلڈرز اور ڈمپرزمافیاز کے حوالے ،شاداب رضا

کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ کراچی کو پانی،بلڈرز اور ڈمپرزمافیاز کے حوالے کردیا گیا ہے ، عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں بلڈرز غریبوں سے بلڈنگ خالی اور ڈمپرز مافیا عوام کا قتل عام کررہا ہے۔

کراچی لاوارث نہیں عوام کا استحصال کرنیوالوں کو قانونی طور پر انجام تک پہنچایا جائے عوامی حقوق سلب کرنیوالوں کا محاسبہ کرینگے ۔ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ستحصالی قوتوں سے نجات دلاکر عوام کو حقیقی آزادی اور حقوق فراہم کرنے کیلئے حکومت اقدامات کرے ،پاکستان اسلام کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ملک کو سیکولر بننے نہیں دینگے ، پاکستان بچانے کے لیے پاکستان بنانے والے جذبے سے سرشار ہوکر جدوجہد کرینگے ، پاکستان اور اسلام مخالف منفی سوچ و نظریئے کو ختم کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہے پاکستان مخالف نظریئے کوعلم وقلم اور شعور کی طاقت سے ختم کرنے کیلئے بانیان پاکستان کی اولادوں کو آگے آنا ہوگا،پاکستان کی بقا وسلامتی ترقی وخوشحالی اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے ایک ہوکر کام کرنا ہوگا،اسلام کے نفاذ سے ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلائی جاسکتی ہے ،نظریہ پاکستان کو فروغ دینے کیلئے علما ومشائخ کو آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا،ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پوری قوم متحد پا ک فوج کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پاکستان منانا اورتحریک آزادی کے شہیدوں کو سلام پیش کرنا ہمارا دینی،قومی وملی فریضہ ہے ،پاکستان کے استحکام کے لئے مفادات سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں