دینی ہو یا دنیوی معاملہ ادب ہر چیز کی زینت ، علامہ الیاس قادری

دینی ہو یا دنیوی معاملہ ادب ہر  چیز کی زینت ، علامہ الیاس قادری

کراچی (این این آئی)امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ ادب ایک بہت بڑی نعمت ہے ،دینی ہو یا دنیوی معاملہ ادب ہر چیز کی زینت ہے۔

 بعض اوقات ادب بہت ضروری اور بعض اوقات ادب بہتر ہوتا ہے ،بعض مواقعوں پر ادب کا ترک کفر تک لے جاتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکریمیں بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر اہل سنت نے کہا کہ ادب کی کئی صورتیں ہیں، ہمارا دین ہمیں انبیائے کرام، علمائے کرام، صحابہ کرام اور بزرگان دین کا ادب سکھاتا ہے ،ہر مسلمان کا اپنی جگہ ادب ہے ، والدین، بڑے بہن بھائی، عزیز و اقارب ہر ایک کا حق ادب ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں