پاکستان بیورو آف شماریات کی تین روزہ ورکشاپ

پاکستان بیورو آف شماریات کی تین روزہ ورکشاپ

کراچی (سٹی ڈیسک)پاکستان بیورو آف شماریات نے یو این ایف پی اے کے تعاون سے ڈیٹا کی تشریح اور اس کے استعمال پر تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

تین روزہ ورکشاپ کا مقصد وفاقی، صوبائی بیوروکریسی اور شرکا کو ڈیٹا کی بنیاد پر باخبر فیصلے کرنے کے قابل بنانا ہے ۔ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نعیم الظفر ، چیف شماریات پی بی ایس نے اس بات پر زور دیا کہ اعداد و شمار کو محض اعداد کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے ، بلکہ اسے صورت حال کی تصویر کے طور پر دیکھا جانا چاہیے ۔ اس ڈیٹا کو پالیسیوں اور منصوبوں کو وضع کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے ہماری قومی ترقی کو فروغ ملے گا۔ مزید برآں، انہوں نے اقوام متحدہ کے FAIR پرنسپل پر مبنی ڈیٹا کی خصوصیات پر بھی زور دیا جس میں تلاش کے قابل، قابل رسائی، قابل عمل اور دوبارہ استعمال کے قابل ہونا ضروری ہے ۔ انہوں نے شرکا کو یہ بھی بتایا کہ یہ ورکشاپ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی درخواست پر منعقد کی گئی تھی۔ اس لئے شرکا سے کہا کہ وہ ورکشاپ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور اپنے آپ کو ڈیٹا ٹولز میں اس قابل بنائیں جو انہیں باخبر فیصلہ سازی میں مدد فراہم کرے گا۔ یو این ایف پی اے کے نمائندے گولڈن ملیلو نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ڈیٹا کا استعمال نہیں کیا جاتا اور پالیسی سازی میں اس کی عکاسی نہیں ہوتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں