کلفٹن میں جشن آزادی کی پروقار تقریب

کلفٹن میں جشن آزادی کی پروقار تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن کنٹری ٹاور پر جشن آزادی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے شرکت کی۔

 تقریب میں آسمان رنگ و روشنی سے جگمگا اٹھا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے ۔ آتشبازی نے فضا کو حب الوطنی کے رنگوں سے رنگ دیا اور نعروں کی گونج ماحول کو گرما دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ حرکت کی تو پاکستان اسے دھول چٹا دینے کے لیے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں یکم اگست سے 14 اگست تک جشن آزادی منایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں