نارتھ ناظم آباد میں تیزرفتار اسکول وین رکشے سے ٹکراگئی

نارتھ ناظم آباد میں تیزرفتار اسکول وین رکشے سے ٹکراگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ کے قریب تیز رفتار اسکول وین بے قابو ہوکر رکشے سے ٹکرا گئی ،حادثے میں رکشہ ڈرائیور 40 سالہ محمد کریم زخمی جبکہ رکشہ تباہ ہوگیا۔

 پولیس حکام کے مطابق وین میں بچے سوار تھے جو خوش قسمتی سے محفوظ رہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں