غزہ کے شہید صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مظاہرہ

غزہ کے شہید صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مظاہرہ

کراچی(سٹی ڈیسک ) غزہ کے شہید صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی کے صحافیوں کی جانب سے بڑے مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔

صحافی رہنماؤں نے کے یو جے (دستور) کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر منعقدہ مظاہرے سے خطاب کے دوران غزہ میں صحافیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی صحافیوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کا عزم دہرایا ۔پی ایف یوجے دستور کے سیکرٹری جنرل اے ایچ خانزادہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلم ممالک اور عالمی ادارے دہرا معیار ختم کرکے غزہ میں اسرائیلی بربریت کی واشگاف انداز میں مذمت کریں اور اس ظلم کو بند کرائیں۔ پریس کلب کے سیکرٹری سہیل افضل خان نے فلسطین میں شہید ہونے والے صحافیوں کو سلام پیش کیا۔کے یوجے دستور کے صدر نصر اللہ چودھری نے فلسطینیوں کی جدوجہد میں انکے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں