دس سے زائد مقدمات میں مفرور ملزم گرفتار

دس سے زائد مقدمات  میں مفرور ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے دس سے زائد مقدمات میں مفرور و مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم گاڑی کی خریدوفروخت کے بہانے معصوم شہریوں سے فراڈ و دھوکہ دہی میں ملوث تھا۔

جمشید کوارٹرز پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیو ایم اے جناح روڈ کے قریب کارروائی کرکے ملزم حماد سہیل ولد سہیل جاوید کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے زیرِ استعمال کار کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، جس کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ۔گرفتار ملزم شہر کے مختلف تھانہ جات میں درج ذیل مقدمات میں مطلوب تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں