ایکسائز افسران کی پروموشن کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران کو ترقی نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو حکم دیا کہ درخواست گزار افسران کی پروموشن کا نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کیا جائے ۔ریاض جلبانی، غفار شیخ اور دیگر افسران کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار اسد اللہ بلو نے موقف اپنایا کہ عدالت اس سے قبل بھی پروموشن نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے چکی ہے لیکن عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔