ذہنی پسماندہ لڑکی سے زیادتی،سوتیلی ماں اور ایک مرد گرفتار

ذہنی پسماندہ لڑکی سے زیادتی،سوتیلی ماں اور ایک مرد گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سعید آباد میں ذہنی طور پر پسماندہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں سوتیلی ماں اور ایک مرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ضلع کیماڑی تھانہ سعیدآباد کے علاقے سو فٹ روڈ یوسف گوٹھ سعیدآباد میں یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان علی کے مطابق 16 سالہ متاثرہ لڑکی کو 10 اگست کے روز سوتیلی والدہ عائشہ اپنے ساتھ زینب کو سو فٹ روڈ یوسف گوٹھ خالی مکان میں لیکر گئی جہاں پہلے سے موجود شہزاد نامی ملزم نے سوتیلی والدہ عائشہ کی موجودگی میںزیادتی کا نشانہ بنایا۔حکام کے مطابق  لیڈی ڈاکٹر نے تصدیق کی کہ متاثرہ 16 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں