ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں جشن آزادی کی رنگارنگ پروقار تقریب

ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں جشن آزادی کی رنگارنگ پروقار تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں جشنِ آزادی کے موقع پر رنگا رنگ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکڑوں قیدیوں نے شرکت کی۔

 تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری تھے ، جبکہ آئی جی جیل خانہ جات فدا حسین مستوئی، ڈی آئی جی جیل ملک اسلم، سپرنٹنڈنٹ شہاب الدین صدیقی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ تقریب میں قیدیوں نے ملی نغموں پر رقص کیا اور پاکستان کے حق میں نعرے بلند کیے ۔ اس موقع پر کرکٹ، والی بال اور بیڈمنٹن کے مقابلے بھی منعقد ہوئے ، جن کے فاتح کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور انعامات دیے گئے ۔ صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے کہا کہ پاکستان ہمارے آبا ؤ اجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے ، اس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ہ سندھ کی جیلوں اور اصلاحی مراکز میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں