جامعہ این ای ڈی میں جشنِ آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ این ای ڈی کے شعبہ سروسز اور اسٹوڈنٹ افیئرز کے زیرِ اہتمام78ویں جشنِ آزادی کی تقریبات کا آغاز۔۔۔
معرکہ حق کی یاد میں پرچم کشائی سے کیا گیا۔جامعہ کی ترجمان فروا حسن کے مطابق تقریب میں چیئرمین چارٹر انسپیکشن اینڈ ایولویشن کمیٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن قومی عید کی حیثیت رکھتا ہے اور ہم پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا طلبہ ملک سے محبت اور اس کا نام روشن کرنے کو اپنا نصب العین بنائیں۔ شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا کہ پاکستان نے ہمیں نام اور پہچان دی ہے ، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ دنیا بھر میں اس کی پہچان بنیں۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق نے پاکستان کا وقار مزید بلند کیا ہے ۔ تقریب میں سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈاکٹر عباس بلوچ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر نعمان احمد سمیت دیگر بھی شریک ہوئے ۔