این بی پی نے 78واں یوم آزادی خصوصی بچوں کیساتھ منایا
کراچی (سٹی ڈیسک)نیشنل بینک نے 78واں یوم آزادی نہایت جوش و جذبے اور فخر کے ساتھ منایا۔ این بی پی کی قیادت، ملازمین اور۔۔۔
ان کے اہل خانہ نے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو کر مختلف تقریبات میں حصہ لیا۔این بی پی ہیڈ کوارٹر میں قومی پرچم کشائی، قومی ترانہ خوانی اور کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈیف ریچ اسکول کے خصوصی صلاحیت کے حامل بچوں نے اشاروں کی زبان میں قومی ترانے کی ادائیگی کر کے تقریب کو یادگار بنایا۔ این بی پی کے صدر رحمت علی حسنی نے کہاکہ یوم آزادی عوام کی استقامت، جرات اور عزم کا دن ہے ۔ ہمیں اپنے وطن کی کامیابیوں پر فخر ہے اور ہم پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ یہ دن پاکستان کی آزادی کیلئے دی گئی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے اور ان اقدار و اصولوں کے تحفظ کے عزم کو تازہ کرنے کا موقع ہے ۔رحمت علی حسنی نے مزید کہا کہ این بی پی مالیاتی خدمات کی آسان رسائی، کاروباری مواقع کی فراہمی اور پائیدار ترقی میں تعاون کے ذریعے آنے والی نسلوںکیلئے خوشحال اور مستحکم پاکستان کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔پاکستان کی آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر این بی پی نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور اتحاد میں اپنا کردار مزید مضبوط کرنے کا عزم دہرایا گیا۔