مثبت سوچ، تخلیقی صلاحیت کے نوجوان تیار کرناہے ، ڈاکٹر زبیر احمد شیخ

 مثبت سوچ، تخلیقی صلاحیت کے نوجوان تیار کرناہے ، ڈاکٹر زبیر احمد شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی میں حالیہ کامیاب عسکری آپریشن بنیان المرصوص کے تناظر میں 78واں یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔۔۔

 تقریب میں فیکلٹی ممبران، اسٹاف اور ماجو المنائی کونسل کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا جس کے بعد ملی نغمے ، تقاریر اورخصوصی پرفارمنسز پیش کی گئیں جنہوں نے شرکاء کے جوش و خروش کو دوبالا کر دیا۔ اس موقع پر محمد علی جناح یونیورسٹی کے صدر اور وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر احمد شیخ نے کہاکہ پاکستانی قوم جذبے اور جوش سے بھرپور ہے لیکن اصل ضرورت اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے اور ان کا مثبت استعمال کرنے کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر شخص میں بے شمار پوشیدہ صلاحیتیں موجود ہیں لیکن ہم نے خود کو محدود سوچ اور روایتی نظامِ تعلیم کے سانچے میں قید کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد علی جناح یونیورسٹی کا مقصد ایسے نوجوان تیار کرنا ہے جو مثبت سوچ، تخلیقی صلاحیت اور عملی اقدام کے ذریعے ملک کی ترقی میں حصہ ڈال سکیں۔تقریب کے اختتام پر کیک اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں