جشنِ آزادی کے سلسلے میں پاکستان قبائل موومنٹ کی تقریب
کراچی (آئی این پی )پاکستان قبائل موومنٹ کیماڑی کے صدر نور شاہ کی قیادت میں جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں ایک شاندار اور پرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ضلع کیماڑی کی سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر برادری کے نمائندگان، نوجوان کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ صدر نور شاہ نے اپنے ولولہ انگیز خطاب میں کہا کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کا نتیجہ ہے ، اس کی حفاظت اور ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے آزادی کے لیے اپنی جان، مال اور گھر بار قربان کیے ، اور آج ہماری نسل پر یہ فرض ہے کہ ہم اتحاد، قربانی اور خدمت کے جذبے کو زندہ رکھیں۔انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم، محنت اور مثبت سوچ کے ساتھ میدانِ عمل میں آئیں۔